السلام علیکم ورحمۃ اللٰہ علیہ، آج ہم درود تنجینا (darood tanjeena) کے فضائل کے بارے میں پڑھے گے. اور ساتھ میں درود تنجینا کو شیئر کریں گے. جس کو آپ یہاں سے کاپی کرسکتے ہیں اور یا پھر تصویر کو ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں.
قارئین دورود شریف کے بہت سارے اقسام ہیں جن الگ الگ فضائل ہے. جس میں سے چند کا ذکر ہم نے اپنے پہلے آرٹیکل میں کیا تھا. کہ اگر حضرت محمد صلی اللٰه عليه وسلم کو تحفہ بھیجنا چاہتے ہیں تو ان پر دورد پڑھو.
آج ہم جس دورد کا ذکر کرنے جارہے ہیں وہ ہے دورود تنجینا یعنی Darood e tanjeena جس کو ہر مشکل کشا درود بھی کہا جاتا ہے. ہمیں ہر مشکل میں اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنی چاہئے اور اس کے بہت سارے راستے ہیں. جن میں سے سب سے افضل طریقہ نماز ہے. اس کے علاوہ بھی بہت سارے طریقے یا ذکر الٰہی ہے جو ہمیں ہمارے بزرگان دین نے بتائیں ہے
درود تنجینا کی فضیلت
درُودِ تُنجّینَا وہ درود شریف ہے جو مشکل مہم اور مصائب و آلام سے نجات دلاتا ہے۔ اس درود شریف کو تنجی بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے فضائل بےپناہ ہیں اور بزرگان دین کا باربار آزمودہ ہے.
جناب غوث الاعظم رحمۃ اللٰہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ کوئی شخص نہایت مشکل میں پھنس گیا۔ اس نے باوضو مُعِطّر ہو کر یہ درودشریف پڑھنا شروع کیا تو اس کی مشکل بہت جلد آسان ہوگئی.
جو کوئی اس درود پاک کو قبلہ رو ہوکر اَدب و احترام کے ساتھ ہر روز تین سو (۳۰۰) بار پڑھے گا، اللہ تعالی کے فضل سے اس کی سخت ترین مشکل بھی حل ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھے:- سحری کھانے کی فضیلت
قمر منیر میں علامہ فاکہانی نے ایک بزرگ شیخ موسیٰ کے واقعہ کا ذکر کیا ہے. کہ ہمارا قافلہ ایک بحری جہاز میں سفر کررہا تھا۔
جہاز ایک بہت بڑے طوفان میں گھِر گیا. ایسا دکھائی دینے لگا کہ جہاز چند لمحوں میں ڈوب جائے گا. اور اس پر سوار تمام لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گے. شیخ موسیٰ فرماتے ہیں کہ افراتفری کے اس عالم میں مجھے نیند نے غلبہ کیا اور مجھے غنودگی طاری ہوگئی۔
اس حالت میں میں نے دیکھا کہ سرکار دو عالم صلی اللٰہ علیہ وسلم پر تشریف لائے اور حکم دیا کہ تم اور تمہارے ساتھی یہ درود پاک ایک ہزار مرتبہ پڑھو۔
میں بیدار ہوا اور ساتھیوں کو جمع کیا۔ باوضو ہوکر ہم نے یہ درودشریف پڑھنا شروع کیا۔ ابھی تین سو بار ہی پڑھا تھا کہ طوفان کا زور ٹوٹنے لگا. اور تھوڑی ہی دیر میں آسمان صاف اور سمندر پر سکون ہو گیا۔
اس وقع سے بھی اس درود کے اہمیت کا پتہ چلتہ ہے. بہر حال ہمیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں. اور ہاں! اس کے ساتھ ساتھ انسان کو پرہیزگار بھی ہونا چاہئے. کیونکہ دعا کے قبولیت کے لئے پرہیز گاری زیادہ ضروری ہے.
دیدار و زیارت نبی کریم صلی اللٰہ علیہ وسلم کی خاطر عشاء کی نماز کے بعد ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر باوضو سوجائے توانشاء اللٰہ تعالی چالیس روز کے اندر اندر مقصد حاصل ہوگا. مصیبت، پریشانی اور خطرے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے روزانہ ستر (۷۰) مرتبہ پڑھیں نجات ہو گی۔ کسی بھی تکلیف یا بیماری میں کثرت سے پڑھیں، تریاق کا حکم رکھتا۔
درود تنجینا Darood e tanjeena
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِناَ مُحَمَّدٍوَّعَلٰٓى اٰلِ سَيِّدِناَ مُحَمَّدٍ صَلٰوةً تُنَجِّيْنَا بِهَا مِنْ جَمِيْعِ الْاَهْوَالِ وَالْاٰفَاتِ وَتَقْضِىْ لَنَابِهَاجَمِيْعِ الْحَاجَاتِ وَتُطَهِّرٌنَابِہَامِنْ جَمِيْعِ السَّيِّاٰتِ وَتَرْفَعُنَابِهَا عِنْدَكَ اَعْلَى الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِهَا اَقْصَى الْغَايَاتِ مِنْ جَمِيْعِ الْخَيْرٰتِ فِی الْحَيَاتِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ اِنَّكَ مُجِيْبُ الدَّعْوَاتِ وَرَافِعُ الدَّرَجَاتِ وَيَا قَاضِیَ الْحَاجَاتِ وَیَاکَافِیَ الْمُهِمَّاتِ وَیَادَافِعَ الْبَلِيَّاتِ وَیَاحَلَّ الْمُشْكِلَاتِ اَغِثْنِىْ اَغِثْنِىْ اَغِثْنِىْ يَااِلٰهِیْ اِنَّكَ عَلٰى كُلٍّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ⊙ اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِهٖ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ⊙ اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ الَّذِیْ لَااِلٰهَ اِلَّاهُوَالْحَیُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ⊙
اگر آپ کو Darood Tanjeena pdf میں چاہیے تو آپ یہاں پر کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں. یہ کتاب درود تنجینا بامعنی ہے اردو ترجمہ ساتھ. اس کو یاد کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ روزانہ باآسانی اس کا ذکر کر سکے.
یہ بھی پڑھے:- روزے کے جدید مسائل
محترم قارئین آج ہم نے درود تنجینا (darood e tanjeena) کے بارے میں پڑھا اور درود تنجینا مکمل ٹیکسٹ فارم میں اور تصویر فارم میں شیئر کی. جو آپ ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں. انشاء اللہ تعالیٰ اگلے ایک نئے پوسٹ کے ساتھ بہت جلد حاضر ہونگے، الله حافظ

