سحری کھانے کی فضیلت| رمضان کیلنڈر 2023

 

رمضان کیلنڈر 2023



قارئین، رمضان المبارک 2023 قریب آرہا ہے  زیادہ تر مسلمان خوشی منا رہے ہیں لیکن کچھ مسلمان ایسے بھی ہے جو رمضان سے ڈرتے ہیں‫. اس آرٹیکل میں ہم سحری کھانے کی فضیلت پر کچھ روشنی ڈالیں گے اور رمضان کیلنڈر  2023 بھی شیئر کریں گے. 

رمضان سے گھبرانا نہیں چاہئے

 ایک گاؤں میں مولوی صاحب نے کہا کہ رمضان آنے والا ہے. اب روزہ رکھنا پڑے گا۔ وہاں کے دیہاتی ایسے جاہل تھے کہ پوچھنے لگے روزہ میں کیا ہو تا ہے ؟. 

مولوی صاحب نے کہا کہ صبح سے شام تک کھانے پینے کو کچھ نہیں ملےگا اور مغرب کے وقت روزہ کھولنا ہو گا۔ دیہاتی کہنے لگے کہ دن بھر کچھ بھی کھانے کو نہیں ملے گا. پانی بھی نہیں پی سکتے ؟ کہا کہ نہیں ۔

 پھر پوچھا کہ روزہ فرض کیسے ہو تا ہے ؟ مولوی صاحب کہنے لگے کہ مغرب کی طرف سے رمضان آتا ہے ، اسی کی وجہ سے روزہ فرض ہو تا ہے. انہوں نے چاند کا لفظ نہیں کہا، جب دیہاتیوں نے پوچھا کہ رمضان کدھر سے آتا ہے، تو یہ کہا کہ مغرب کی طرف سے آتا ہے۔ 

پھر انہوں نے پوچھا کہ رمضان کس دن آتا ہے ؟ کہا کہ ۲۹ یا ۳۰ شعبان کو سورج غروب ہونے کے بعد آتا ہے۔ 

بس مولوی صاحب تو چلے گئے اور ۲۹ شعبان کو سب دیہاتی لاٹھی لے کر دوڑے کہ رمضان کو مار ڈالو پھر روزہ فرض ہی نہیں ہو گا۔

 یہ بھی پڑھے:- روزے کے جدید مسائل سلسلہ نمبر ایک

اب رمضان کولاٹھی سے مارنے کے لیے سب لوگ گاؤں سے باہر نکلے تا کہ نہ رمضان آۓ اور نہ روزہ فرض ہو. 

مولوی صاحب سے پوچھ ہی لیا تھا کہ رمضان مغرب کی طرف سے آۓ گا۔ 

جب وہ مغرب کی طرف پہنچے تو دیکھا کہ ایک اونٹ والا آرہا ہے اور سورج ڈوب رہا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ اے اونٹ والے تیرا کیا نام ہے ؟ اس نے کہا کہ میر انام رمضان علی ہے۔

 بس سب نے کہا کہ یہی ہے رمضان ، یہی روزہ فرض کرے گا، تو اس کی خوب پٹائی کی. اب وہ جان بچا کر بھا گا کہ پتہ نہیں یہ مجھے کیوں مار رہے ہیں۔

 ایک مہینے کے بعد مولوی صاحب پھر آۓ اور وعظ کہنے لگے اور فرمایا کہ بھائیو! تم لوگوں نے روزہ رکھا؟ کہنے لگے کہ ہم نے تو رمضان کو ہی آنے نہیں دیا، مار مار کر بھگا دیا۔

روزہ کی فرضیت میں اللہ تعالی کی شان رحمت کا ظہور تو رمضان ڈرنے کا مہینہ نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالی نے روزوں کی فرضیت کو جس طرح بیان فرمایا ہے یہ بھی اللہ کے اللہ ہونے کی دلیل ہے. 

کہ وہ حاکم محض نہیں ہے "ارحم الراحمین" بھی ہے ۔ جو حاکم ہو تا ہے وہ تو مارشل لا کی سی بات کرے گا کہ روزہ رکھنا پڑے گا. 

خبر دار! کھال کھنچوا دوں گا، بھوسہ بھروا دوں گا.  لیکن اللہ سبحانہ و تعالی نے کتنے پیارے انداز میں فرمایا کہ "اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کر دیئے گئے ہیں. جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے۔" یعنی گھبر انامت، یہ کوئی مشکل چیز نہیں ہے ۔

علامہ آلوسی رحمت اللہ علیہ "تفسیر روح المعانی" میں فرماتے ہیں کہ پچھلے لوگوں پر روزہ کے فرض ہونے کا تذکرہ کرنا اپنے غلاموں پر روزہ کو آسان کرنے کی تدبیر ہے. کہ روزہ کوئی ایسی مشکل چیز نہیں ہے‫.کہ سحر سے لے کر غروب تک خالی پیٹ رہنے سے کوئی مر جاۓ گا. 

تم سے پہلے بھی لوگ روزہ سے رہے ہیں، روزہ بھی رکھا اور زندہ بھی رہے. لہذا اے میرے محبوب ﷺ کی امت! تم پریشان نہ ہو نا، مشقت تھوڑی سی ہے لیکن اس کا انعام بہت بڑا ہے۔ 

یہ بھی پڑھے:- رمضان میں عبادت کا ثواب اور رعا کی فضیلت

جس کو دنیا میں بڑا انعام مل جائے تو بڑی سے بڑی مشقت اٹھانے کو تیار ہو جاتا ہے. مثلاً جون کا مہینہ ہے. گرمی شدید ہے ، لو چل رہی ہے اور حکومت نے اعلان کر دیا کہ جو اس وقت کیماڑی تک پیدل جاۓ گا اس کو پٹرول پمپ کا ایک پلاٹ ملے گا جو پچاس لاکھ کا ہو گا اور مفت میں ملے گا۔ تو اس وقت کتنے لوگ جو اے سی میں بیٹھے ہوں گے اے سی سے کہیں گے تیری ایسی تیسی۔

روزہ داروں کے لیے ایک عظیم انعام

حکیم الامت رحمتہ اللہ علیہ نے بہشتی زیور میں روزہ کے باب میں لکھا ہے کہ روزہ داروں کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن عرش کے نیچے بلاۓ گا. اور فرمائے گا کہ "اے رمضان کے روزے رکھنے والو! تم ہمارے مہمان ہو، کیونکہ تم نے اپنا پیٹ جلایا تھا، کھانا ہوتے ہوۓ بھی ہمارے خوف سے نہیں کھایا تھا. تم ہمارے عرش کے نیچے آؤ، تمہارے لیے دستر خوان بچھایا جاۓ گا۔"

قیامت کے دن جب اور لوگوں کا حساب کتاب ہو رہا ہو گا. اور سورج کی گرمی سے کھوپڑی کھول رہی ہو گی. تو روزہ داروں کے لیے عرش کے ساۓ میں دستر خوان بچے گا۔

جہاں عرش کا سایہ ہو گا وہاں حساب نہیں ہو گا. اور جہاں حساب ہو گا وہاں سایہ نہیں ہو گا. 

لہذا عرش کا سایہ ملنا یہ دلیل ہے کہ ساۓ والے سب جنت میں جائیں گے. کیونکہ جہاں سایہ ہو گا وہاں حساب نہیں ہو گا. اور جہاں حساب ہو گا وہاں سایہ نہیں ہو گا۔

رمضان کیلنڈر  2023

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟، نیچے دیئے گئے تصویر میں یکم رمضان 2023 سے لئے کر آخری رمضان المبارک تک تمام معلومات موجود ہیں. 

رمضان کیلنڈر  2023

سحری کھانے کی فضیلت

جو لوگ عاشقِ نیند ہیں یا نیند کے بادشاہ ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم ایسے ہی سحری کھاۓ بغیر روزہ رکھ لیں گے. لیکن یہ بڑی محرومی کی بات ہے. کیونکہ سرور عالم ﷺ فرماتے ہیں:

جو سحری کھاتے ہیں ان پر اللہ کی رحمت برستی ہے. اور فرشتے ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔

اللہ کی رحمت کا عجیب معاملہ ہے جیسے شادی بھی ہو رہی ہے. اور کھجوریں بھی بٹ رہی ہیں، یعنی سحری کھانے کا مزہ بھی آرہا ہے. اور اللہ تعالی کی رحمت بھی برس رہی ہے. اور فرشتے دعائے مغفرت بھی کر رہے ہیں۔

سحری کے وقت شیطان ڈراتا ہے کہ دن بھر کیسے پار ہو گا. مغرب تک تو کھانا نہیں ملے گا، اس لیے خوب سحری ٹھونس لو. ڈبل اسٹوری بھر لو، فرسٹ فلور بھی بھر لو، سیکنڈ فلور بھی بھر لو. اس لیے خود (basement) بھی بھر لو، چاہے دن بھر کھٹی ڈکاریں آتی رہیں، لہذا اتنا نہ کھاؤ. 

یہ بھی پڑھے:- ماہ رمضان کے روزے کے فضائل اور روزے کے آداب

اللہ پر بھروسہ رکھو، اتنا کھاؤ جو ہضم ہو جاۓ تو طاقت زیادہ رہے گی۔ تجربہ کی بات کہتا ہوں کہ جن لوگوں نے زیادہ کھا لیا تا کہ دن بھر بھوک نہ لگے ، ان کو زیادہ کمزوری محسوس ہوئی. 

معدے کا نظام خراب ہو گیا، دن بھر کھٹی ڈکاریں آئیں اور کمزوری زیادہ ہوئی۔ سحری کھاناسنت ہے۔

سحری کی شرعی حیثیت سنت ہے. اگر اتناضروری ہوتا تو حضور ﷺ واجب کر دیتے لہذا سنت میں اتنی زیادہ محنت مت کرو کہ ٹھونسا ٹھونس مچادو۔

ایک کھجور کھا کر پانی پینے سے بھی سنت ادا ہو جائے گی۔ اگر سحری میں کھانے کے لیے کچھ نہ ہو یا بھوک نہ ہو تو ایک گھونٹ پانی سے بھی سنت ادا ہو سکتی ہے۔ حضور ﷺ نے تو اس سنت کو اتنا آسان فرمادیا پھر آپ کیوں اتنی زیادہ زحمت فرماتے ہیں. اللہ پر بھروسہ رکھو، اللہ تعالی روزے کو آسان فرما دیتے ہیں‫. لہذا گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔

قارئین آج بس یہی تک کافی ہے، آج ہم نے  رمضان کیلنڈر  2023 اور سحری کھانے کی فضیلت کے بارے میں کچھ لکھا، انشاء اللہ اگلے آرٹیکل میں مذید معلومات شیئر کریں گے. اللہ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین، اللہ حافظ 

  

جدید تر اس سے پرانی