اسلام علیکم ورحمۃ اللہ، قارئین رمضان المبارک نیکیوں کے بہار کا موسم ہوتا ہے. اور دعائیں خوب قبول ہوتی ہیں. لہذا ہمیں روزہ رکھنے کی دعا (roza rakhne ki dua) سے لے کر افطار کی دعا (iftar ki dua) تک سب یاد ہونا چاہیے.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ روزہ دار کی دعاء رد نہیں کی جاتی۔ اس لئے دوستوں رمضان مسنون دعاوں کے ساتھ ساتھ خصوصی دعائیں بھی مانگنے چاہیے.
ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا: کہ تین شخصوں کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں. (۱) روزہ دار کی افطار کے وقت کی دعا. (۲) عادل بادشاہ کی دعا (۳) مظلوم کی دعا۔
روزے کی نیت Roze ki niyat
یاد رہے کسی عمل کا ثواب نیت کے بغیر حاصل نہیں ہوتا. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے "انما الاعمال بالنيات" یعنی اعمال کا مدار نیت پر ہے۔
نیت دل کے عزم اور مصمم ارادے کا نام ہے. یعنی عمل کرتے وقت انسان یہ ارادہ کرے کہ میں یہ کام اپنے خالق و مالک کی رضا جوئی کے لئے کر رہا ہوں. روزہ تو نام ہی طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک اللہ تعالی کی رضا کی خاطر کھانے پینے اور جماع سے رک جانا ہے ۔
یہ بھی پڑھے:- درود تنجینا اور اس کی فضیلت
قضا اورکفارہ روزہ کی نیت qaza roza rakhne ki niyat
اس پر تمام امت کا اتفاق ہے کہ قضا و کفارہ کے روزہ کی رات کو نیت کرنا ضروری ہے. امام نووی فرماتے ہیں. "ہمارے علم میں اس بارے میں کسی کو اختلاف نہیں ۔"
روزہ رمضان کی نیت
اس بارے میں اختلاف ہے دیگر علماء کی رائے یہ ہے. کہ رات ہی کو نیت کرنا ضروری ہے لیکن علماء احناف کی تحقیق یہ ہے کہ روزہ کا اکثر حصہ گزر جانے سے پہلے نیت کر لینے سے روزہ ادا ہو جائے گا۔
روزہ رکھنے کی دعا سحری Roza rakhne ki dua
قارئین، روزہ رکھنے کی دعا roza rakhne ki dua یا روزہ رکھنے کی نیت ایک ہی بات ہے. یہ دعا درجہ ذیل میں دی گئی ہے :
وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
(میں نے رمضان کے اس روزے کی نیت کی.)
ویسے روزہ رکھنے کی نیت زبان پہ پڑھنا ضروری نہیں. صرف دل میں نیت کرکے کہ آپ روزہ رکھ سکتے ہیں.
سحری کھانے کی فضیلت
سحری کھانے کی فضیلت کا ذکر ہم نے پہلے بھی کیا تھا. چنانچہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سحری کھایا کرو، کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے ۔‘‘
( بخاری و مسلم، مشکوة).
ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے. کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ ہمارے اور اہل کتاب کے روزے کے درمیان سحری کھانے کا فرق ہے. ( کہ اہل کتاب کو سو جانے کے بعد کھانا پینا ممنوع تھا. اور ہمیں صبح صادق کے طلوع ہونے سے پہلے تک اس کی اجازت ہے ۔‘‘ (مسلم ،مشکوۃ)
افطار کی دعا Iftar ki dua
جن مواقع پر دعائیں بارگاہ ایزدی میں قبول ہوتی ہیں. ان میں سے ایک افطاری کا وقت بھی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس موقعہ پر خود بھی دعا فرماتے. اور امت کو بھی اس کی تلقین فرمائی اس موقعہ پر آپ سے درج ذیل مختلف الفاظ میں دعائیں ملتی ہیں۔
حضرت معاذ بن زہرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار فرماتے تو یہ دعا کرتے۔
" اے اللہ میں نے تجھے راضی کرنے کے لئے روزہ رکھا اور تیرے عطا کردہ رزق سے افطار کیا۔"
(ابوداؤد ، کتاب العام)
ایک اور دعا یہ ہے :
"تمام حمد اس ذات اقدس کی جسں نے میری مدد فرمائی میں نے روزہ رکھا. اور مجھے رزق عطا فرمایا تو میں نے افطار کیا ۔"
حضرت عبداللّٰہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہا سے مردی ہے. جب رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم افطار فرماتے تو یہ کلمات کہتے ۔
" پیاس چلی گئی، رگیں تر ہوگئیں اور اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اجر حاصل ہوگیا ۔"
خود حضرت ابن عمر سے افطاری کے وقت یہ دعا منقول ہے: "تمام حمد اللّٰہ تعالی کے لیے ہے، اے اللّٰہ میں آپ سے اس رحمت کے واسطہ سے اپنی بخشش مانگتا ہوں جو ہر شی سے بڑھ کر ہے۔"
یہ بھی پڑھے:- روزہ کے جدید مسائل اور ان کے جواب
امت کو تعلیم دیتے ہوئے فرمایا جب افطاری کرو تو پڑھو : " اللّٰہ کے نام سے شروع، تمام حمد اللّٰہ کے لئے ہے، اے اللہ تیری رضا کےلئے میں نے روزہ رکھا اور تیرے رزق پر، تجھ پر بھروسہ کیا. ، تیری ذات منزہ ہے اور تیری ہی حمد ہے مجھ سے قبول فرما تو ہی سننے اور جاننے والا ہے."
دعا افطار کے بعد سنت ہے اگرچہ افطاری سے قبل بھی دعا جائز ہے. مگر معمول نبوی اور سنت دعا افطار کے بعد ہے کیونکہ احادیث میں ہی ہے کہ آپ افطار فرما کر دعا کیا کرتے تھے مثلاً ابوداؤد میں حضرت معاذ بن زہرہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار فرما لیتے تو یہ دعا فرما تے اے اللہ میں نے تیر ی خوشنودی کیلئے روزہ رکھا اور تیرے رزق پر افطار کیا ۔
واقعی اگر آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی افطار کے وقت دعاؤں کے الفاظ پر نظر ڈالے تو از خود واضح ہو جاتا ہے. کہ آپ کی دعا افطار کے بعد تھی مثلاً آپ کے الفاظ ہیں: " میں نے تیرے ہی رزق پر افطار کیا"
آپ کی ایک دعا حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہا سے یوں منقول ہے۔ "پیاس چلی گئی، رگیں تر ہوگئیں اور انشاء اللہ اجر ثابت ہوگیا. "
یہ بھی پڑھے:- رمضان میں عبادت کا ثواب
محترم قارئین، آج ہم نے روزہ رکھنے کی دعا roza rakhne ki dua اور افطاری کے بعد کی دعا پر احادیث کی مدد سے روشنی ڈالی. آج کے لئے اتنا ہی، انشاء الله اگلے پوسٹ میں رمضان کے مسائل پر بات کرینگے. اللہ حافظ

